احتساب عدالت نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت 4 اگست تک ملتوی کر دی۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔
سابق صدر آصف زرداری کے وکیلِ صفائی نے ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔
وکیل سینیٹر پیپلز پارٹی فاروق ایچ نائیک کی مصروفیت کے باعث بریت کی درخواستوں پرجرح نہ ہو سکی۔
عدالت نے آصف زرداری اور دیگر کی 1 روز کے لیے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور سماعت 4 اگست تک ملتوی کر دی۔