ملتان(نمائندہ جنگ) گاڑی الٹنے سے 4چینی انجینئرز سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ،تفصیل کے مطابق چینی انجنیئرز شجاع آباد موٹر وے کا معائنہ کر کے واپس آ رہے تھے کہ ملتان روڈ پر بستی کھوکھراں کے نزدیکگاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ، چاروں چینی انجئیئرز اور ڈرائیور زخمی ہو گئے،جنہیں نشتر منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔