روسی صدر ولادیمیر پیوٹن شام امن مذاکرات میں شرکت کے لیے ایران پہنچ گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرن میں آج ترکی، روس اور ایران کے درمیان شام میں قیامِ امن کے حوالے سے مذاکرات ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق یہ روسی صدر پیوٹن کا یوکرین پر حملے کے بعد کسی بھی ملک کا پہلا دورہ ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پیوٹن کے علاوہ ترک صدر رجب طیب اردوان بھی اس سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کے لیے ایران پہنچ گئے ہیں۔