• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان الیکشن کمیشن کو بلیک میل کر رہے ہیں: شازیہ مری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن کو بلیک میل کر کے فارن فنڈنگ کیس دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا فیصلہ سنانے میں تاخیر نہ کرے۔

شازیہ مری نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ کا حساب دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟ غیر ممنوعہ اکاؤنٹس سے حاصل کردہ فنڈنگ پر ملک کو انتشار کا شکار بنایا جا رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عمران خان بی آر ٹی، مالم جبہ اور بلین ٹری کیس میں عدالتی حکمِ امتناع کے پیچھے چھپ رہے ہیں، عمران خان نے چوری نہیں کی تو تلاشی دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کا کردار چور مچائے شور کا ہے، عمران خان کی خواہش پر ملک کو تختۂ مشق بننے نہیں دیں گے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ عمران اینڈ کمپنی نے 4 سال کی نااہلی اور نالائقی سے ملک کو اس جگہ پہنچایا ہے، ملک کی معیشت اب تجربوں کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

قومی خبریں سے مزید