اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے شعبہ برن سنٹر میں زیر علاج مری کی ٹیچر انتقال کر گئی۔ متاثرہ لڑکی کو مبینہ طور پر رشتے کے تنازع پر آگ لگا دی گئی تھی ، ڈاکٹرز کے مطابق ٹیچر کے جسم کا 85 حصہ جل چکا تھا اور بری طرح جھلسنے کی وجہ سے اس کا دماغ ، پھیپھڑے ، جگر اور دل کام کرنا چھوڑ گئے تھے جس کی وجہ اس کی موت واقع ہوئی۔ دوسری جانب مرحومہ کے لواحقین نے الزام لگایا کہ ڈاکٹروں نے ان کی بیٹی کا علاج ٹھیک طریقے نہیں کیا اور وقت ضائع کیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔ لواحقین کافی دیر تک برن سنٹر کے باہر احتجاج کرتے رہے ، ان کا مطالبہ تھا کہ اعلیٰ حکام ڈاکٹروں کی مجرمانہ غفلت پر انکوائری کروائیں اورذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔