• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت عمران کا ساتھ دیں تو باضمیر، زرداری صاحب کا ساتھ دیں تو غلط، سید ناصر حسین شاہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اگر چوہدری شجاعت حسین اگر عمران خان کا ساتھ دیں تو باضمیر اور اگر آصف زرداری صاحب کا ساتھ دیں تو غلط ہیں۔

اپنے ایک بیان میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شیخ رشید نے ساری زندگی ضمیر فروشی کی سیاست کی لیکن پھر بھی الزام زرداری صاحب پر، اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹ چیئرمین کے انتخاب میں ووٹ مسترد قرار دئیے جائیں تو ٹھیک اگر پرویز الہٰی کے رجیکٹ ہوں تو غلط۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران کی مرضی کے برعکس 20 ایم پی ایز اگر وزیراعلیٰ پنجاب کو ووٹ دیں تو غلط اور نااہل، اور اگر شجاعت کی مرضی کے خلاف پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لیے ووٹ دیں تو صحیح۔

اُنہوں نے کہا کہ اس صحیح اور غلط کے بیچ میں کچھ غلط ہو رہا ہے جس کو قوم نے سمجھنا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح اس ملک میں دو پاکستان چل رہے ہیں جس کا خمیازہ یہ قوم معاشی بدحالی اور غیر یقینی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید