پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر ایک بار پھر واضح مؤقف سامنے آگیا۔
اپنے بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ پرویز الہٰی میرے وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار تھے، آج بھی ہیں، کل بھی رہیں گے۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ میرا اداروں کے ساتھ 30 40 سال سے تعلق رہا ہے، اداروں پر تنقید کرنے والوں کی کیسے حمایت کر سکتا ہوں۔
ق لیگ کے صدر نے مزید کہا کہ تنقید کرنا علیحدہ چیز ہے، اداروں کے خلاف نازیبا زبان برداشت نہیں، ادارے ملک کی سالمیت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
چوہدری شجاعت حسین نے یہ بھی کہا کہ اداروں کے خلاف شرمناک زبان کی اجازت نہیں دی جا سکتی، محب وطن پاکستانی ایسی بات سنیں تو موقع پر اس کا منہ توڑ جواب دیں۔