• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نتاشہ بیگ کی تصویر نیویارک ٹائمز اسکوائر پر آویزاں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی گلوکارہ نتاشہ بیگ کی تصویر نیویارک ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کر دی گئی۔دنیا کی سب سے مشہور آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائی کی جانب سے نتاشہ بیگ کی تصویرنیویارک ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کی گئی ہے۔ٹائمز اسکوائر بل بورڈ پر گلوکارہ کی تصویر کو اسپاٹی فائی کی’ایکوئل پاکستان’ کے لیے ایمبیسیڈر کے طور پرآویزاں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دنیا کی سب سے مشہور اسٹریمنگ سروس کی اس مہم کا مقصد خواتین کرئیٹرز کو دنیا کے ساتھ اپنا کام شیئر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل دو بار گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب، حدیقہ کیانی ، زوہا زبیری اور گلوکارہ مہک علی کی تصویر بھی ‘ٹائمز اسکوائر’ پر آویزاں کی گئی تھی۔نتاشا بیگ نے 2013 میں ایک میوزکل شو کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا جبکہ انہیں مقبولیت اس وقت ملی جب انہوں نے ابو محمد اور فرید ایاز قوال کے ہمراہ کوک اسٹوڈیو میں پرفارم کیا۔

دل لگی سے مزید