• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا کیسز ساڑھے 15 لاکھ سے متجاوز

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 74 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 532 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ زیرِ علاج مریضوں میں سے 179 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ74 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔


پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 467 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 50 ہزار 298 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 19 ہزار 402 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 94 لاکھ 44 ہزار 985 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس لاہور سے رپورٹ ہوئے، جہاں مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 47 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح فیصل آباد میں 6 اعشاریہ 86 فیصد، صوابی میں 6 اعشاریہ 38 فیصد، ایبٹ آباد میں5 اعشاریہ 23 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح اسلام آباد میں 4 اعشاریہ 16 فیصد، ملتان میں 4 فیصد، حیدر آباد میں 3 اعشاریہ 50 فیصد، پنڈی میں 3 اعشاریہ 45 فیصد اور پشاور میں 3 اعشاریہ 1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید