• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ— فائل فوٹو
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ— فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بارش کے دوران شہریوں کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مون سون کی بارش کے دوران شہرِ قائد کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، شرجیل میمن، ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب بھی وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ شہر کے دورے پر تھے۔

مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُمید ہے کہ اس مرتبہ کراچی کے شہریوں کو تکلیف ہونے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ بارش میں اپنے گھروں تک محدود رہیں، بارشوں میں ندی نالوں میں طغیانی ہوتی ہے جبکہ نکاسی کے لیے مین ہول بھی کھولے جاتے ہیں، اس لیے بچوں کو کسی صورت بھی سڑکوں پر کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ بارش کے اس تیسرےاسپیل کو پکنک نہ سمجھا جائے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نشیبی علاقوں، ندی نالوں اور چوکنگ پوائنٹس کا دورہ بھی کریں گے۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو عوام کی ہر طرح سے مدد کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید