• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا بھی کراچی، حیدر آباد میں عام تعطیل کا اعلان

سندھ کے بعد وفاقی حکومت نے بھی بارش کے پیش نظر کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں آج وفاقی حکومت کے دفاتر میں چھٹی کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد ڈویژن میں ضروری سروسز سمیت رین ایمرجنسی میں کام کرنے والے دفاتر کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں حکومت سندھ نے بارشوں کے پیش نظر کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید