گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ووٹ نہ دینے پر واہنڈو کے گاؤں ماچھی کے سندھواں کے پچاس سے زائد گھر میرٹ لسٹ پر آنے کے باوجود سوئی گیس کنکشن کی سہولت سے محروم ،گاؤں کے لوگوں نے مقامی ایم این اے اور سوئی گیس حکام کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ایم این اے ہاؤس اور سوئی گیس آفس کے گھیراؤ کا اعلان کردیا ، ایم این اے ذرائع کے مطابق کسی میٹر کو نہیں رکوایا محکمہ اگر میرٹ پرکنکشن لگائے تو انہیں کوئی اعتراض نہ ہے، سوئی گیس کے ایک اعلیٰ آفیسر نے کہا کہ وہ ریکارڈ چیک کر کے میرٹ پر آنے والے میٹرز فوری لگوائیں گے ۔