• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،امتحانی عمل مکمل کرنے کے لیے سکول کھولنے کی اجازت

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پرا ئیویٹ سکولزایسوسی ایشن گوجرنوالہ کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر رٹ پٹیشن پر جسٹس شاہد وحید نے امتحانی عمل مکمل کرنے کے لیے سکول کھولنے کی اجازت دے دی،پر ائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے صدر راؤ محمد ایوب کی طرف سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے دائر شدہ رٹ میں پرا ئیویٹ سکولز کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے پرائیویٹ سکولوں میں جاری امتحانی عمل کو مکمل کرنے کے لیے  سکولوں کو امتحانی شیڈول کے مطابق سکول کھولنے کی اجازت دے دی۔
تازہ ترین