گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجاز الاحسن کی ہدایات پررجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے سیشن عدالتوں کا رمضان کے مہینہ کا ٹائم شیڈول جاری کر دیا ، سیشن و سول عدالتیں صبح 8سے لیکر 2بجے تک پورا ہفتہ کام کرینگی ،جمعہ کے روز عدالت صبح ساڑھے 8بجے سے ساڑھے 12بجے تک کام کرینگی۔