گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)خصوصی عدالت برائے انسداد دہشت گردی نمبر2کی جج بشریٰ زمان نے تھانہ سول لائن منڈی بہاؤ الدین کے مقدمہ مقامی ڈاکٹر کو اغواء کے بعد قتل کرنے کے الزام میں گرفتار4ملزمان شبریزاحمد ، جاوید اقبال ، فرحت عباس ،اظہر عباس کو 15روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ،ملزمان نے 6فروری 2016میں منڈی بہاؤ الدین سے ڈاکٹر کو اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا۔