• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کراچی میں رکھا گیا ہے، انہیں یکم اگست کو متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع چائلد پروٹیکشن بیورو کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کو کسی سے بھی ملنے کی اجازت نہیں ہے۔

اس سے قبل لاہور کی ضلعی عدالت نے  کراچی پولیس کی درخواست پر دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے کا تحریری حکم جاری کیا تھا۔

حکم نامے میں کہا گیا  تھا کہ دعا زہرا کی جان کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں اور کراچی کی عدالت میں پیشی سے قبل کسی فریق کو اس سے ملاقات نہیں کرنے دی جائے۔

حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ دعا کے تحفظ اور عدالت میں پیشی کی ذمہ داری انسپکٹر محمد علی اور اہلکار عزیزہ سلطانہ کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید