پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے بھی سپریم کورٹ کے کندھے پر رکھ کر فائر کیا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے جو کچھ کیا وہ غیر قانونی تھا، ہم انصاف لینے کے لیے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے غیر قانونی طریقے سے ووٹوں کو مسترد کیا، دوست محمد مزاری نے سپریم کورٹ کے کندھے پر رکھ کر فائر کیا۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ آئین کی تشریح کرتی ہے، اس لیے ہم یہاں آئے ہیں، پارٹی صدر اور پارلیمانی پارٹی کے کردار کی واضح تشریح آج آ جائے گی۔