• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
India Court Convicts 24 Over 2002 Gujarat Riots Massacre
گجرات فسادات کیس کا فیصلہ آگیا۔ بھارتی عدالت نے 36 ملزمان بری کردئیے، 24 کوسزا سنائی۔ 11 ملزمان پر قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی۔ گلبرگ سوسائٹی کا واقعہ 28 فروری 2002 کو پیش آیا تھا۔

بھارتی ریاست گجرات میں ہونےوالے مسلم کش فسادات سے متعلق کیس کی سماعت احمد آباد کی خصوصی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے گلبرگ سوسائٹی کیس کے 66 ملزمان میں سے 24 کو سزا سنادی،36 کو بری کردیا۔

کیس میں 13 ملزمان پر دیگر الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی۔ مجرموں کی سزا کا فیصلہ 6 جون کو سنایا جائے گا۔

گزشتہ سات سال سے اس کیس کی سماعت جاری تھی ،اس دوران 338 گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے ۔66 ملزمان میں سے 5 دوران سماعت ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ہیں۔

گلبرگ سوسائٹی کا واقعہ 28 فروری2002 کو گودھرا ٹرین واقعے کےایک دن بعد پیش آیا تھا۔گلبرگ سوسائٹی میں انتہا پسندوں نے 69 مسلمانوں کو زندہ جلا دیا تھا۔

احسان جعفری کی اہلیہ ذکیہ جعفری کا کہنا ہے کہ مکمل انصاف فراہم نہیں کیاگیا۔
تازہ ترین