ایران میں اسرائیلی ایجنسی موساد سے روابط کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق موساد سے تعلق رکھنے والا 5 رکنی جاسوسی نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایرانی پولیس کا کہنا ہے کہ جاسوسی نیٹ ورک موساد کے مڈل مین سے رابطوں میں تھا۔
ایرانی پولیس نے مزید بتایا کہ نیٹ ورک کے ذریعے حملوں کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔