متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی اسلام آباد میں چوہدری شجاعت سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں ایم کیو ایم کی رہنما کشور زہرا جبکہ ق لیگ کے چوہدری سالک اور طارق بشیر چیمہ بھی شریک تھے۔
اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں ملک کو درپیش معاشی و اقتصادی مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ معیشت مضبوط ہوگی تو پاکستان اور مضبوط ہوگا۔