• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بارشیں، ڈائریا اور پیچش کی بیماریوں میں اضافہ

موجودہ موسم میں کھانے پینے میں احتیاط انتہائی ضروری ہے، محکمہ صحت
موجودہ موسم میں کھانے پینے میں احتیاط انتہائی ضروری ہے، محکمہ صحت

سندھ میں ہونے والی حالیہ موسلادھار بارشوں کے پیشِ نظر ڈائریا اور پیچش کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 5 ماہ کے دوران سندھ میں 5 لاکھ سے زائد بچے اسہال اور پیچش کا شکار ہوئے، پانچ سال سے کم 2 لاکھ 8 ہزار 911 بچے پانچ سال سے زائد عمر کے 2 لاکھ 42 ہزار 642 بچے اسہال میں مبتلا ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق  56 ہزار سے زائد بچے پیچش کی شکایت کے ساتھ اسپتال لائے گئے جبکہ حالیہ بارشوں نے کیسز میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کا بتانا ہے کہ کراچی میں 85 ہزار سے زائد بچے ڈائریا کا شکار ہوئے، سب سے زیادہ 28 ہزار کیسز ضلع جنوبی میں رپورٹ ہوئے جبکہ سب سے کم 4 ہزار کیسز ضلع کیماڑی میں سامنے آئے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق موجودہ موسم کے دوران کھانے پینے میں احتیاط انتہائی ضروری اور گلے سڑے پھل سبزیوں سے اجتناب کرنا لازمی ہے۔

صحت سے مزید