• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق سے بھی حکومت کا بہت جلد صفایا ہونیوالا ہے، فیاض الحسن چوہان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اب وفاق سے بھی حکومت کا بہت جَلد صفایا ہونے والا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے سبطین خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے پی ٹی آئی کو ہٹانے کی سازش کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے ہم نے چھوڑا تھا۔

فیاض چوہان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے پی ڈی ایم کی عوامی مقبولیت کی غلط فہمی ختم کی، پی ڈی ایم کے سازشی بیانیے کے بعد پی ٹی آئی کی فتوحات تاریخ میں یاد رکھی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید