بریانی برصغیر کے مرغوب ترین پکوانوں میں سے ایک ہے، اسی سبب بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش میں بریانی کے ریسٹورنٹ جگہ جگہ موجود ہوتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بریانی کی دو دیگیں ایک کے اوپر ایک رکھی ہوئی ہیں اور بارش کے پانی میں تیرتی نظر آ رہی ہیں۔
یہ ویڈیو کسی شہری نے بھارت کے شہر حیدرآباد میں بنائی جہاں بارش کے دوران پانی جمع ہونے سے دیگیں تیرنا شروع ہوگئیں۔
ٹوئٹر صارفین نے بھی اس مختصر ویڈیو کلپ پر دلچسپ تبصرے کیے۔