• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنسدانوں کا موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے سورج کو مدھم کرنے پر غور

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

دنیا بھر میں تیزی سے رُونما ہوتی ہوئی موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے لیے کچھ سائنسدانوں نے ’سورج کو مدھم‘ کرنے کے بارے میں غور کرنا شروع کر دیا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لیے سورج کی روشنی کو مدھم کرنے کا سائنسدانوں کا یہ خیال بظاہر کافی مضحکہ خیز ہے، اس لیے اب تک اس خیال کو کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی تھی۔

اب موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا میں بڑھتی ہوئی تباہ کاریوں کی وجہ سے کچھ سائنسدانوں نے اس حوالے سے غور کرنا شروع کر دیا ہے۔

اس حوالے سے سائنسدان ایمی یونیکورا کا خیال ہے کہ یہ منصوبہ صرف اسی صورت میں کام کر سکتا ہے جب سورج کی تیز شعاؤں کے اخراج میں کمی کی جائے۔

اس کے ساتھ ہی یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سورج کی روشنی کو مدھم کرنے کے فائدے سے زیادہ خطرات ہیں، یہ زمین پر غیر متوقع تبدیلیوں کا سبب بن سکتا ہے۔

سورج کی روشنی کو مدھم کرنے سے آنے والی جن غیر متوقع تبدیلیوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ان میں سب سے بڑی تبدیلی بارش کے انداز میں رونما ہو سکتی ہے، جو عالمی سطح پر قحط کا باعث بن سکتی ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید