سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کے الزام کا جواب دے دیا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کی کیچڑ اچھالنے والی بریگیڈ 4 سال حکومت میں رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے بے ہودہ الزامات میں صداقت ہے تو یہ میرے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کریں۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے میرے خلاف 2 جھوٹے مقدمات بنائے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ انہیں عدالتوں میں اپنے پاس موجود ثبوتوں کے ساتھ درخواستیں دائر کرنی چاہیے۔