چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے دست راست شہباز گل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر بھارتی کمپنی سے رشوت لینے کا الزام لگادیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز گل نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے بھارتی کمپنی سے 14 کروڑ کی رقم اُس وقت لی جب وہ وفاقی وزیر پیٹرولیم تھے۔
انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے اکاؤنٹ میں 3 ٹی ٹیز کے ذریعے بھارتی کمپنی سے پیسے آئے۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے بھارتی کمپنی سے کنسلٹنسی فیس کی مد میں رشوت لی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میرا اور ن لیگی رہنما کا اکاؤنٹ ایک ہی بینک میں ہے، ہم دونوں کے ہی اکاؤنٹس کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھی جائیں۔