اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا، وہی اسے چھوڑنے کی باتیں کر رہے ہیں۔چین، دبئی، قطر اور سعودی عرب نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی اور نہ ہی آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج آیا‘ملک جام ہوچکا ہے ۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی امداد کی شرائط پر چین کو شدید تحفظات ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ 90دن کی بجائے صرف 45دن کے ذخائر رہ گئے ہیں۔