اسلام آ باد (ایجنسیاں )تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ مہنگائی کے تمام ریکارڈٹوٹ گئے ‘ امپورٹڈ حکومت کے جانے سے پہلے اور کتنی تباہی ہوگی؟ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) جو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی پیمائش کرتا ہے، پی ٹی آئی حکومت کے آخری ہفتے میں 17.87فیصد تھا۔ اب گزشتہ ہفتے یہ بڑھ کر37اعشاریہ 67فیصد ہوگیا ‘ یہ پاکستان کی تاریخ میں ایس پی آئی کی بلند ترین سطح ہے۔ اس امپورٹڈ حکومت کے جانے سے پہلے اور کتنی تباہی ہوگی؟۔حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔