• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناریل کا تیل اَن گنت فوائد کا حامل ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ منہگے سے منہگے کیمیکل ماؤتھ واش سے کئی گُنا بہتر ہےکہ یہ اپنی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی بنا پر منہ سے بدبو پیدا کرنے والے جراثیم کا خاتمہ کردیتا ہے۔اگر روزانہ ناریل کے تیل کے ایک چمچ سے اس طرح غرارے کریں کہ اُسے دیر تک منہ میں گھمانے کے بعد برش یا مسواک سے دانت صاف کرلیں، تو منہ میں موجود تمام تر بیکٹریا تلف ہوجاتے ہیں۔ 

یہ سانسوں کو خوشبو دار بناتا ہے۔ مسوڑھوں کی حفاظت کرتا ہے، تو دانتوں کو گلنے سڑنے سے بھی بچاتا ہے۔ ہم روزانہ مختلف اقسام کی غذائیں کھاتے ہیں، جن سے سب سے زیادہ ہمارے دانت ہی متاثر ہوتے ہیں اور اگر باقاعدگی سے دانت صاف نہ کیے جائیں ،تو دانتوں کی سطح پر میل جم جانے کے نتیجے میں دانتوں کے بیرونی حصّے کا قدرتی رنگ متاثر ہوجاتا ہے۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ناریل کے تیل سے غرارے کرکے مسواک یا برش کرنے کے نتیجے میں دانت ، مسوڑھے صحت مند، چمک دار رہتے ہیں، ان پر میل نہیں جمتا، مسوڑھے سُرخ اور متوّرم نہیں ہوتے۔ نیز، اگر مسوڑھوں سے خون آنے کی شکایت ہو تو اُس سے بھی نجات مل جاتی ہے۔ ناریل کے تیل کے غرارے ہر عُمر کے افراد کے لیے مفید ہیں، البتہ جنہیں ناریل کھانے، اس کا تیل پینے یا لگانے سے الرجی ہو، وہ اس کا استعمال ہرگز نہ کریں۔