• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر نے میوزک ویڈیو شیئر کرنے پر معافی مانگ لی

کراچی (این این آئی)گلوکار عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر میوزک ویڈیو پوسٹ کرنے پر معافی مانگ لی ۔عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے ʼحبیبی‘ کی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ دبئی کے معروف سوشل میڈیا اسٹار عدنان ظفر المعروف کین ڈول تھے۔ویڈیو میں دونوں گلوکار اور عدنان ظفر کے گانے سے محظوظ ہوتے دکھائی دیئے۔ تاہم بعدازاں عاصم اظہر نے اپنے اکاؤنٹ سے ویڈیو ڈیلیٹ کردی اور اسٹوری پر معافی کے ساتھ وضاحت پیش کی۔انہوں نے لکھا کہ ʼمجھے معاف کردیں، اندازہ نہیں ہوا کہ آج رات سے محرم کا آغاز ہوچکا ہے، میں ہمیشہ محرم میں کچھ بھی پوسٹ کرنے سے گریز کرتا ہوں اور خاص طور پر اس ماہ کے شروع کے دس دن۔گلوکار نے کہایہ ہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی حال ہی میں پوسٹ کی جانے والی ویڈیو ڈیلیٹ کردی ہے، میں آپ لوگوں سے اب کچھ دن بعد ملوں گا۔واضح رہے کہ عاصم اظہر کا نیا گانا حبیبی ناصرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی کافی مشہور ہورہا ہے اور یوٹیوب پر اس گانے کو محض تین ہفتوں میں 60 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

دل لگی سے مزید