• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینس چیمپئن سعید میر کے دل کے آپریشن کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر 18؍ لاکھ روپے جاری

اسلام آباد (صالح ظافر) وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے ٹینس کے سابق چیمپئن سعید میر کے دل کے آپریشن کیلئے 18؍ لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ یہ ہدایت وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں اپنے آپریشن سے قبل گزشتہ ہفتے جاری کی تھی۔ وزیراعظم ہائوس کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز کے مطابق کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر آپریشن کے اخراجات 18؍ لاکھ روپے حکومت ادا کرے گی۔ وزیراعظم نے سعید میر کی ملک کیلئے ٹینس کے شعبے میں خدمات کی بھی تعریف کی۔
تازہ ترین