• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین اشتراک سے بننے والی پہلی فلم آخری مراحل میں ہے، جمال شاہ

کراچی(این این آئی)پاکستان کے معروف اداکار ڈائریکٹر و پروڈیوسر جمال شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے اشتراک سے بنے والی پہلی فلم اب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ یہ فلم نہ صرف دو دوست ممالک کے عوام کو مزید قریب لاے گی بلکہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں بھر پور مدد دے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیے میں گفتگو کرتے ھوئے کیا۔ جمال شاہ نے مزید کہا کہ پاک چائنا اشتراک سے بنائی جانے والی فلم چین اور پاکستان میں ایک ساتھ نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ جمال شاہ نے بتایا کہ چین میں سینما بہت بڑی تعدادمیں ہیں اور وہاں فلم شائقین بھی بہت ذیادہ ہیں اور امید ہے کہ مشترکہ بنائی جانے والی فلم نہ صرف مقبول ہوگی بلکہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لے مذید مواقع فراہم کرے گی۔ جمال شاہ نے بتایا کہ یہ فلم سی پیک کے رشتہ کو اور مظبوط بنانے میں مدد کرے گی۔ دونوں ممالک کے عوام فلم کے ذریعہ ایک دوسرے کے مذید قریب آسکتے ہیں اور یہ فلم اس کی ابتدا ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اطلات مریم اورنگزیب نے اس سلسلے میں بھر پور تعاون کیاہے اور وہ پاکستان کی کلچرل پالیسی کو فروغ دینے میں بھی بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں ۔ یہ کلچرل پالیسی گزشتہ چار سال سے التوا کا شکار رہی مگر اب دوبارہ اس پر عملدرآمد شروع کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مشترکہ فلم میں چین کے اداکار بھی کام کر رہے ہیں اور فلم کی کہانی اسپورٹس کو فروغ دینے میں بھی مدد دے گی۔ جمال شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت بنگلہ دیش ایران جیسے پڑوسی ممالک کی مظبوط فلم انڈسٹری کے سامنے کھڑا ہونے کے لے بھر پور کام کرنے کی ضرورت ہے اور چین کے ساتھ مشترکہ فلم سازی ہمیں اس میں بھر پور مدد دے گی۔ انھو ں نے بتایا کہ یہ مشترکہ فلم اس سال کے اختتام سے قبل نمائش کے لے پیش کی جائے گی اور اس کو دونوں ممالک کے عوام میں بھر پور پزیرائی حاصل ہوگی۔

دل لگی سے مزید