• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کرپشن کیخلاف ون ونڈو آپریشن کی ضرورت ہے،سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی  سینیٹر سراج الحق نے سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کے بعد پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف  ون ونڈو آپریشن  کی ضرورت ہے۔ بیورو کریسی ،اسٹیبلشمنٹ  اور حکومت نے اپنے لو گوں کا احتساب نہ کرنے کی روایت  جاری رکھی تو ملک  میں کبھی  حقیقی  احتساب  نہیں ہوسکے گا  جو پوری قوم کا متفقہ  مطالبہ ہے۔ حکومت تاخیری حربوں سے اسے ناکام بنانے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پارلیمانی کمیٹی ٹی او آر پر ڈیڈ لاک  فوری ختم کرے،بااختیار کمیشن بنانے میں حکومت کو فراخدلی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ کمیشن کو اختیارات نہ دینے کا مطلب ہے کہ حکومت احتساب کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے،کچھ لوگ کرپشن  کے بت کو گردو غبار اور شور شرابے میں چھپانا چاہتے ہیں مگر قوم نے ٹھان لی ہے کہ احتساب ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔
تازہ ترین