اسلام آباد (آن لائن)عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ شہداء ماڈل ٹائون کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ قاتلوں کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے ،17 جون کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا ،پانامہ لیکس کا معاملہ مدہم ہو چکا ہے اس میں نکلنے والا نہیں ،ملک کو تباہی کی طرف لے جایا جارہا ہے ملک کے بہتر مستقبل کیلئے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ بادشاہت ہے ، حکومت کی غلط پالیسیوں اور نااہلی کے باعث ملک تباہی کی طرف جارہا ہے ۔