• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کے معاملے کو  الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ کےحوالے سے خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔

 ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کہا گیا تحریک انصاف نے چارٹر آف ڈیمانڈ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر آصف اقبال کو جمع کروایا ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں آصف اقبال نام کا کوئی ڈپٹی ڈائریکٹر نہیں ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آج کوئی چارٹر آف  ڈیمانڈ وصول نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف  نے چارٹر آف ڈیمانڈ اور قرارداد الیکشن کمیشن کو پیش کردیا، جس میں کہا گیا تھا کہ  پی ٹی آئی نے ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشن کمیشن آصف اقبال کو قرار داد جمع کروائی۔

قومی خبریں سے مزید