• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک اژدھے کو مگر مچھ کو جکڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ویڈیو برازیل کے دریائے کیوبا کی ہے جس میں ایک اژدھے نے کیمن نامی مگرمچھ کی ایک نسل کو اپنی طاقت سے دبایا ہوا ہے۔

یہ تمام قصہ انڈین وائلڈ لائف فوٹوگرافر نے فلمایا جس کے مطابق رینگنے والےطاقتور جانوروں کی یہ جنگ 40 منٹ تک جاری رہی جس میں مگر مچھ پانی میں جانے میں کامیاب ہوگیا۔

اژدھے کا تعلق سانپ کی سب سے بڑی نسل سے ہے جس میں زہر موجود نہیں ہوتا البتہ یہ اپنے شکار کو گرفت میں لے کر مار دیتا ہے اور پھر ثابت نگلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید