• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برف پر کمال کا کارنامہ، ایک منٹ میں 136 بار رسی کودنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ

تصاویر:گنیزورلڈ ریکارڈ
تصاویر:گنیزورلڈ ریکارڈ

 ہنگری کی نیشنل چیمپئن آئس اسکیٹر ایسٹر سومبتیلی نے برف پر اسکیٹنگ کرتے ہوئے صرف ایک منٹ میں 136 بار رسی کود کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔

یہ شاندار کارنامہ انہوں نے امریکی ریاست آئیڈاہو کے سن ویلی میں ناظرین کے سامنے انجام دیا، اس مقابلے کے لیے کم از کم 45 جمپ لگانا لازمی تھا، مگر ایسٹر نے اس سے کہیں زیادہ یعنی 136 بار رسی کود کر سب کو حیران کر دیا۔

چمکدار جمپ سوٹ میں ملبوس ایسٹر نے بڑی آسانی سے رسی گھماتے ہوئے بار بار چھلانگ لگائی اور وقت ختم ہونے پر فاتحانہ انداز میں مکا لہرا کر اسٹیج سے رخصت ہوئیں، جبکہ تماشائیوں نے بھرپور تالیاں بجا کر داد دی۔

اپنی کامیابی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایسٹر سومبتیلی نے کہا کہ یہ میرا سب سے بڑا خواب تھا جو آج حقیقت بن گیا، میں چاہتی ہوں کہ دوسرے آئس اسکیٹرز اور پرفارمرز بھی بڑے خواب دیکھیں اور جان لیں کہ سب کچھ ممکن ہے اگر آپ کے اندر جرات اور محنت کرنے کا جذبہ ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ وصول کرنے کے بعد ایسٹر نے اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لمحہ ناقابلِ یقین ہے، سب کو خواب دیکھنے اور ان کے لیے جدوجہد کرنے کی ترغیب دینا چاہتی ہوں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید