• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیرکی آئینی حیثیت کشمیریوں کی مرضی کے خلاف تبدیل نہیں ہوسکتی، شیری رحمان

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی داستان 75 سال پرانی ہے، شیری رحمٰن
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی داستان 75 سال پرانی ہے، شیری رحمٰن

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ کشمیر کی آئینی حیثیت کشمیریوں کی مرضی کےخلاف تبدیل نہیں ہوسکتی۔

شیری رحمٰن نے اپنے پیغام میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائی بہنوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی داستان 75 سال پرانی ہے۔

شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ  اگست 2019ء سے مودی حکومت نے مقبوضہ کمشیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، گزشتہ تین برسوں میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور محاصرے کی نئی تاریخ رقم کی گئی ہے،  تین سال سےمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر عالمی دنیا کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،  تین سال سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر عالمی دنیا کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے۔

شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا ہر شہری مقبوضہ کشمیرمیں تین سال سے جاری محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید