• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے دوسرے بڑے اسٹریٹجک کارگو ہوائی جہاز کی کراچی آمد و روانگی

یوکرین جنگ میں تباہ شدہ انٹونوف مریا این 225 کے بعد دنیا کے سب سے بڑے اسٹریٹجک ہوائی جہاز انٹونوف این 124 رسلان نے جمعہ کی صبح کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اور ری فیولنگ کے بعد اگلی منزل پر روانہ ہوگیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق انٹونوف اے این 124 رسلان جمعہ کی صبح 5 بجکر 55 منٹ پر قطر کے دارالحکومت دوحا سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا۔

کراچی ایئرپورٹ پر ری فیولنگ کے بعد انٹونوف این 124 جمعہ کی صبح ٹھیک 9 بجے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے لئے روانہ ہوگیا۔

انٹونوف این 124 رسلان 1980 کی دہائی میں یوکرینی ایس ایس آر میں انٹونوف ڈیزائن بیورو کے ذریعے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

انٹونوف این 124 دنیا کا دوسرا سب سے بھاری مجموعی وزن پروڈکشن کارگو طیارہ اور سب سے بھاری آپریٹنگ کارگو ہوائی جہاز ہے۔

جو رواں سال فروری میں یوکرین میں روسی فوجیوں کے حملے میں تباہ کیے گئے دنیا کے سب سے بڑے اور چھ انجن والے ہوائی جہاز انٹونوف مریا این 225 کے بعد ڈیزائن کردہ ہے۔

انٹونوف این 124 کو اس وقت سروس میں سب سے بڑا فوجی ٹرانسپورٹ ہوائی جہاز کا درجہ حاصل ہے۔

قومی خبریں سے مزید