• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء کے جنازے میں میرے شریک نہ ہونے پر غیرضروری تنازع کھڑا کیا گیا، صدر

بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہ کرنے سے متعلق صدرِ مملکت عارف علوی نے پیغام جاری کردیا۔

صدرِ مملکت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہداء کے جنازے میں میرے شرکت نہ کرنے سے غیر ضروری تنازع کھڑا کیا گیا، نفرت انگیز ٹوئٹس کی مذمت کرتا ہوں، ایسا کرنے والے ہماری ثقافت اور مذہب سے واقف نہیں۔

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے وطن کی خاطر جان قربان کی ہم ان کی توہین کیسے کرسکتے ہیں؟۔ پاکستانیوں کی طرح میں بھی ساری زندگی شہداء کا معترف رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے لواحقین کے غم کا احساس ہے، جب شہداء کے گھر والے روئے تو میں بھی رویا۔ کوئی شک نہیں پاکستان ان لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہی محفوظ ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت تمام 6 افسران و جوان شہید ہوگئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید