• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیدوار نہیں ملے، اس لیے عمران 9 نشستوں پر انتخاب لڑیں گے، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ضمنی انتخابات میں 9 نشستوں پر اُمیدوار نہیں مل رہے، اس لیے عمران خان نے خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد اُمید ہے کہ ہم عمران خان کو تمام نشستوں پر ہرا دیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت سرکاری پیسوں سے اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے، عدلیہ کو اس کا ازخود نوٹس لینا چاہیے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا اعلان کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے بھی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر خود ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید