• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز کو خراج عقیدت پیش کرنیکی قرارداد منظور

اسلام آباد ( وقائع نگار) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع نے شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، کمیٹی کو افغانستان اور بھارت کے فوجی تعلقات اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی، کمانڈر 12کور کوئٹہ میجر جنرل امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد، میجر جنرل امجد حنیف اور دیگر نے شہید وں کو خراج عقیدت پیش کیاگیا،کمیٹی کا اجلاس سینیٹر مشاہد حسین سید کی زیر صدارت ہوا جس میں فاتحہ خوانی، شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاگیا،کمیٹی نے محکمہ لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس کے مجموعی کام کے بارے میں جامع بریفنگ حاصل کی،کمیٹی کو افغانستان اور بھارت کے فوجی تعلقات اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی، کمیٹی نے 6ستمبر کو ملک کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہدا کے اہلخانہ سے ملنے اور ملک کی خودمختاری و سالمیت کے دفاع کیلئےلڑنے والے سابق فوجیوں کو سلام پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔
ملک بھر سے سے مزید