• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے چین کا اقدام غیر ذمہ دارانہ قرار دے کر مسترد کر دیا

۔۔۔فائل فوٹو
۔۔۔فائل فوٹو

امریکا نے چین کی جانب سے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے تائیوان کے دورے کے جواب میں امریکا کے ساتھ اعلیٰ سطح کے فوجی مذاکرات منسوخ کرنے اور متعدد معاملات پر تعاون ختم کرنا کا اقدام غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ چین کا اقدام بنیادی طور پر غیرذمہ دارانہ ہے۔

جان کربی کا کہنا ہے کہ چین سمجھتا ہے کہ وہ ہمیں سزا دے رہا لیکن حقیقت میں وہ دنیا کو سزا دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کا واحد حل چین کو اشتعال انگیز فوجی مشقوں کو روکنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چین نے امریکا کے ساتھ اعلیٰ سطح کے فوجی مذاکرات منسوخ کرنے اور متعدد معاملات پر تعاون ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بیجنگ سے خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کے ملٹری رہنماؤں کے درمیان ڈائیلاگ منسوخ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مذاکرات اور میری ٹائم سیفٹی میکینزم بات چیت بھی معطل کر رہے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ مسائل پیدا کرنا اور مقاصد کے حصول کے لیے مسائل کا استعمال امریکا کی عادت ہے، امریکا کو وارننگ دینا چاہتے ہیں کہ جلد بازی میں بڑا بحران پیدا نہ کرے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید