• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار کے فوجی حکمرانوں پر آسیان کے اجلاسوں میں شرکت پر پابندی عائد

نوم پنہ (نیوز ایجنیساں)کمبوڈیا نے میانمار کے فوجی حکمران کے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے اجلاسوں میں شریک ہونے پر پابندی لگا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق کمبوڈین وزارت خارجہ کی جانب سے گذشتہ روز بتایا گیا کہ آسیان نے مل کر فیصلہ کیا ہے کہ تب تک میانمار کے فوجی حکمران اجلاس میں شریک نہیں ہو سکیں گے جب تک وہ امن پلان کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں کرتے۔میانمار کے لیے کمبوڈیا نمائندہ خصوصی پراک سوکھون نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ایسا طریقہ کار اختیار کیا جائے جس سے ظاہر ہو کہ امن پلان کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے، اس کے بعد ہم مزید کوئی فیصلہ کرنے کے قابل ہوں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید