ملتان(سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں تعینات تین فاضل جج صاحبان کو لاہور پرنسپل سیٹ پر تعینات کر دیا گیا ہے ، گزشتہ روز ترتیب دیئے گئے بنچز کے تحت مسٹر جسٹس محمد قاسم خان ، مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی ، مسٹر جسٹس چوہدری شہرام سرور کو پرنسپل سیٹ پر فائز کر دیا گیا ہے ۔