• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستدان پروپیگنڈا مہم ناکام بنائیں، فوج کو مکمل سپورٹ کریں، چوہدری شجاعت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ سیاستدان سیاسی معاملات، مصلحتیں پس پشت رکھ کر پروپیگنڈا مہم ناکام بنائیں، فوج کو مکمل سپورٹ کریں۔

اپنے بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ ہر چیز برداشت کی جاسکتی ہے، فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناقابلِ برداشت ہے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ پاک فوج نے ہر آفت، مصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی، امن و امان کی بحالی اور دہشتگردی کے خاتمے میں فوج نے اہم کردار ادا کیا اور قربانیاں دیں۔

سربراہ ق لیگ نے کہا کہ سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے، سیاستدان مصلحتوں کو نظرانداز کر کے فوج  کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں۔

قومی خبریں سے مزید