• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سیاسی قیادت سے این آر او مانگ رہے ہیں، نثار کھوڑو

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی پارٹی (پی پی پی) سندھ کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی جماعتوں کی قیادت سے این آر او مانگ رہے ہیں۔

لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کے دوران نثار کھوڑو نے کہا کہ عمران خان پیغامات بھجوا رہے ہیں کہ کیس نہ بنائیں اور انتخابات وقت پر کروائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس ثابت ہونے کے بعد عمران خان نااہلی سے بچ نہیں سکتے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب میں عمران خان کا نہیں ق لیگ کا وزیراعلیٰ ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کی احتجاج کی کال اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہے۔

اُن کہنا تھا کہ ایک طرف عمران خان 9 حلقوں پر انتخابات لڑنے کا اعلان کرتے ہیں اور شام میں عدالت میں انتخابات ملتوی کروانے کے لیے درخواست دائر کر دیتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید