• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان میں خودکش حملے کو ناکام بنانیوالے پولیس اہلکاروں کے اعزازمیں تقریب

مردان ( نمائندہ جنگ)تھانہ سٹی پر خودکش حملے کو ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کے اعزازمیں مرکزی تنظیم تاجران کے زیر اہتمام سرکٹ ہاؤس میں پروقار تقریب منعقد ہوئی ،بہادر ی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور نقد انعامات سے نواز ا گیا تقریب میں ڈی آئی جی مردان محمد طاہرخان ،ڈی پی او فیصل شہزاد، ایس پی اپریشن شفیع اللہ گنڈاپور ،رکن قومی اسمبلی مجاہد خان ،ضلع نائب ناظم حمایت اللہ مایار ،نائب ناظم اسدعلی کشمیری ، تحصیل ناظم ایوب خان، مرکزی تنظیم تاجران کے صدر احسان باچا،جنرل سیکرٹری پرویز بابو،سابق رکن اسمبلی حاجی نسیم الرحمان ،ناظم کونسلر اتحاد کے صدر ساجد اقبال مہمنداورجنرل سیکرٹری والد میرسمیت شہریوں اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 29مئی کی شب تھانہ سٹی پر خودکش حملہ کے دوران پولیس اہلکاروں جرآت اوربہادری کا مظاہرہ نہ کرتے تو خدانخواستہ بڑی تباہی ہوجاتی انہوںنے کہاکہ زبردست الفاظ میں پولیس اہلکاروں کی بہادر ی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مردان پولیس فورس فرض شناسی ،بہادری اورجرآت کی جیتی جاگتی تصویر ہے اس موقع پرصوبائی حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ بہادری کا مظاہر ہ کرنے والے اہلکاروں کی پروموشن کے لئے اوردیگر انعامات سے نواز اجائےاس موقع پرمعروف صنعت کار حاجی نسیم الرحمان اور تاجر رہنما حاجی رحمت گل نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے لئے ایک ایک لاکھ نقد انعام جبکہ حاجی اسلام نے 12ہزارنقد شیلڈز اور تحائف پیش کئے ڈی آئی جی مردان نے اپنے خطاب میں تاجروں اورسول سوسائٹی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ عوام کی بھرپور تعاون سے امن کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتاہے انہوںنے کہاکہ تاجروں کی طرف سے منعقدہ تقریب سے ان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں پولیس فورس جانوں کی پرواہ کئے بغیر ملک وقوم کی حفاظت کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے ۔
تازہ ترین