پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے انکشاف کیا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد سے دو تین دن قبل بنی گالا بُلوایا گیا، وہاں 2 لوگوں نے اس وقت کے وزیرِ اعظم عمران خان کے متبادل تین نام پیش کئے، ان میں سے ایک نام میرا تھا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے جواباً کہا کہ دماغ خراب ہو گیا ہے کیا؟ عمران خان کے بغیر تحریک انصاف ہے کیا؟
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ فریش مینڈیٹ والی حکومت آرمی چیف تعینات کرے، فائدے کے لیے آرمی چیف لگانے والوں نے پاکستان کی تاریخ نہیں پڑھی۔
اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ بالواسطہ یا بلاواسطہ مداخلت کرنے والے آرمی چیف کو اُسی وزیرِ اعظم نے لگایا جس کی حکومت میں مداخلت کی گئی۔