• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ کی والدہ نمرہ پر تشدد کرتی تھی، والدہ نمرہ کاظمی

فوٹو فائل
فوٹو فائل

کراچی سے کم عمر لڑکی نمرہ کاظمی کی تونسہ میں شادی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، نمرہ کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شاہ رخ کی والدہ ان کی بیٹی پر تشدد کرتی تھی۔

نمرہ کاظمی کی والدہ نے کہا کہ میری بیٹی شاہ رخ کے گھر سے بھاگی نہیں،  نمرہ تھانے پہنچی تو ڈی آئی خان سے پولیس نے ہمیں فون کیا، پولیس سے کہا کہ نمرہ کو شاہ رخ یا اس کےخاندان کے حوالے نہ کیا جائے۔

والدہ نے کہا کہ ہم پرسوں ڈیرہ غازی خان پہنچےاور عدالت کے ذریعے نمرہ کو ہمارے حوالے کیا گیا۔

نمرہ کاظمی نے کہا کہ وہ اپنے والدین سے ملنے کے لیے شاہ رخ کے گھر سے گئی تھی، شاہ رخ ڈھونڈ رہا تھا تو اس لیے تھانے چلی گئی، شاہ رخ مجھے واپس گھر لے جانا چاہتے تھے، اس کی والدہ نے مجھے ساتھ لے جانے سے منع کردیا۔

نمرہ کاظمی نے مزید کہا کہ شاہ رخ والدہ کے سامنے مجبور ہوا اور چھوڑ کر چلا گیا، میں نے شاہ رخ سے طلاق نہیں لی اور نہ الگ ہوئی ہوں۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے سعود آباد سے لاپتہ ہونے کے بعد نمرہ کاظمی کا نکاح نامہ سامنے آیا تھا، نمرہ کاظمی کا نکاح ڈیرہ غازی خان میں 18 اپریل کو کروایا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید